ناندیڑ: یکم جولائی ( نامہ نگار)اقلیتی اداروں کو ہرسال حکومت کی جانب سے
دو لاکھ روپئے تک کی رقم مختلف کاموں کیلئے فراہم کی جارہی ہے ۔ ناندیڑ ضلع
کے سرکاری طورپر منظور شدہ خانگی اسکولوں اور جونےئر کالجس کے علاوہ آئی
ٹی آئی ، معذور اسکول کی عمارت کی مرمت ، لائبریری کی تجدید کاری ، پانی کے
نظم کی تیاری ، بیت الخلاء کی تعمیر و مرمتی کام ،
فرنیچر کی خریدی ، و
دیگر کاموں کیلئے دو لاکھ روپئے تک فرنیچر فنڈ منظور کیا جائے گا۔ ان
اداروں میں ۷۰؍فیصد اقلیتی طبقہ کے طلبہ ہونا ضروری ہے ۔ معذور ادارے میں
اقلیتی طبقہ کے ۵۰؍فیصد طلبہ ہونا ضروری ہے ۔ فنڈ حاصل کرنے کیلئے خواہشمند
اداروں کے ذمہ داران ۵؍جولائی تک اپنی درخواستیں ضروری کاغذات کے ساتھ ضلع
نیوجن آفس کلکٹر آفس ناندیڑ میں داخل کرسکتے ہیں ۔